سردار کی موت کا بدلہ، ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لُنڈ کو قتل کرنیوالا عمر لُنڈ ایک ساتھی اور راہگیر سمیت ہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد اقبال) ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والا عمر لُنڈ اپنے ایک ساتھی اور ایک راہگیر سمیت صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب لُنڈ گینگ کے مجیب لنڈ ،شاہ دین لنڈ و دیگر نےاندھا دھند فائرنگ کرکے3 افراد کو قتل کردیا۔ مارے جانے والوں میں عمر لنڈ ،حذیفہ لنڈ اور ایک راہگیر خالد دھنوانی شامل ہیں۔مقتول عمر لنڈ نے چند ماہ قبل ڈاکو شاہد لنڈ کو قتل کیا تھا ،حملہ آور پارٹی نے ڈاکو شاہد لنڈ کے قتل کا بدلہ لیا ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے ۔
واضح رہےکہ عمر لُنڈ نےچند ماہ قبل ڈاکو شاہد لُنڈ کو قتل کرکے پولیس کے پاس پناہ لی تھی، عمر لُنڈ اور شاہد لُنڈ آپس میں کزن تھے، شاہد لُنڈ پر پنجاب حکومت نے ایک کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا ۔شاہد لُنڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو کال کرکے ملک گیر شہرت پائی تھی۔عمر لُنڈ نے گھریلو تکرار پر شاہد لنڈ کو قتل کیا تھا ۔عمر لُنڈ کو بعدازاں پولیس نے پناہ دی تھی۔ عمر لُنڈ آج جمال دین والی شہر کی طرف آرہا تھا کہ لُنڈ گینگ کے ارکان نے اپنے سردار کی موت کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم’دیوار‘اور’شعلے‘کے 50برس مکمل،حکومت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے،جیا بچن