سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید کل ہوگی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا،سعودی عرب میں عیدالفطر کل ہوگی۔
مملکت میں سدیر اور تمیر رصد گاہوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا،رویت ہلال کمیٹیوں نے سعودی عرب میں غروب آفتاب کے وقت عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا،سپریم کورٹ نے اس ہفتے کے شروع میں چاند دیکھنے والے کسی بھی شخص سے کہا تھا کہ وہ یا تو کھلی آنکھ سے یا دوربین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مشاہدے کی اطلاع قریبی عدالت کو دیں اور اپنی گواہی درج کرائیں۔
اس فیصلے سے اس بات کی تصدیق کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا عید الفطر 30 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگی یا رمضان میں مزید ایک دن کی توسیع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : چاند 30مارچ کو نظر آنےکے روشن امکانات،رمضان کے29دن، سپارکو کا اعلان