اسلام آباد میں چینی خاتون کی پراسرار موت

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا