18 سال کی عمر میں شادی کے بل سے متعلق بختاور بھی میدا ن میں آگئیں

May 29, 2021 | 00:19:AM

(24 نیوز) بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال کی عمر میں شادی کرانے سے متعلق بل کو بلڈوز کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کی رہنما ئ اور سا بق صدر آصف علی زردا ری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 18 سال کی عمر میں شادی سے متعلق بل کا سندھ حکومت سے کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اس بل کو بلڈوز کردے گی۔

یا د رہے کہ ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کی شادی نہ کرنے کی صورت میں والدین پر جرمانہ کرنے کا بل سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ اس بل پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون اول کا وژن۔۔ لاہور میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر بنے گا

مزیدخبریں