شہباز شریف ن لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے ن لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھنور سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے، انتخابی اصلاحات کے لئے اپوزیشن سنجیدہ ہے تو پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔
شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئےنون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، کشتی بھنور میں ہےاگراس سے نکلے تو فضل الرحمنٰ کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئےPDM جیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2021
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔۔۔