(24نیوز)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکے نے آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ 27 مئی کی شام کو پیش آیا جس میں 15 سالہ اویس نے قائم خانی کالونی میں واقع اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔اویس کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ اویس آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا اور اس ہی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے جس کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر۔مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 9 افراد جاں بحق