جلدی کریں ،ویکسین لگوائیں۔۔ 30 سال سے زائد العمر افراد کیلئے ’واک ان ‘  سہولت شروع

May 29, 2021 | 11:54:AM

(24نیوز)  نارمل زندگی کی جانب لوٹنے کیلئے پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری۔ آج سے  اساتذہ اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر آپ 30 سال یا زائد عمر کے ہیں تو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروائیں، خود کو رجسٹرڈ کرا کر ویکسی نیشن مرکز جائیں اور ویکسین لگوائیں، 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ادھر این سی او سی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تعلیمی اداروں کے 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ بھی رجسٹریشن کے ذریعے واک ان ویکسی نیشن کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں