شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہزاد اکبر نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دی تھی۔
تھانہ ریس کورس نے شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ دفعہ 506، 258، 189، 153 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔
علاوہ ازیں ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پتہ چلا شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو گرفتاری دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا متحد ہونا شہبازشریف کی اچھی خواہش، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا : عبدالغفور حیدری