راکھی ساونت کا’مستانی‘ بن کر رات گئے گلیوں میں گشت۔۔ لوگوں نے پاگل قرار دے دیا

May 29, 2021 | 15:15:PM
راکھی ساونت کا’مستانی‘ بن کر رات گئے گلیوں میں گشت۔۔ لوگوں نے پاگل قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ راکھی ساونت مشہور فلم باجی راؤ  کے مرکزی کردار ’مستانی‘  کا روپ دھار کر رات گئے گلیوں میں گھومنے لگی۔ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ان دنوں اداکارہ بالی ووڈ کی مشہور فلم باجی راؤمستانی جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی کے مرکزی کردار ’مستانی ‘کا روپ دھار کر ممبئی کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔ جس کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

راکھی ساونت کا یہ انوکھا روپ دیکھ کر ان کے مداح بھی دنگ رہ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد راکھی ساونت پر تنقید بھی کررہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ کچھ دنوں میں  پاگلوں کے ہسپتال میں ہوگی‘‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ جلدی سے ایمبولینس بلاؤ ۔۔ دوستو‘‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ ابے کوئی اس کو گھر میں بند کرکے رکھو‘‘