(24نیوز) موسم خشک اور گرم ، گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دیکھا رہا ہے جس سے شہری گرمی سے بلبلا اُٹھے۔لاہور کادرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
سورج اپنی تاپ دیکھا رہا ہے جس کی وجہ سے گرمی اپنے عروج پر ہے ۔لاہور،اسلام آباد،کراچی اور دیگر علاقوں میں موسم شدید گرما رہا جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔ شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 10 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: برائلر مرغی کا گوشت مزیدسستا۔۔آج کا ریٹ جانیے