بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: شہباز شریف

May 29, 2021 | 16:38:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے۔ ہر سال اضافی ٹیکس لگانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت ٹیکس وصولیوں میں پیچھے ہے۔آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے  کہا ہے کہ  2018میں مسلم لیگ (ن)نے اقتدارچھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا، عمران نیازی کی 3 سالہ حکومت میں معیشت کا یہ حجم 296 ارب ڈالرپر پہنچ چکا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے، لیگی حکومت کے آخری سال 2017-18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی، ۔2020-21 میں یہ کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی ہے، پی ٹی آئی کے تین سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا متحد ہونا شہبازشریف کی اچھی خواہش، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا : عبدالغفور حیدری
 انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے، (ن) لیگ کی حکومت نے مدت مکمل کی تو پاکستان میں 35 لاکھ بے روزگار رہ گئے تھے، پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا، آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے۔ ہر سال اضافی ٹیکس لگانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت ٹیکس وصولیوں میں پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ
 

مزیدخبریں