(24 نیوز)سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور ن لیگ کے سینئر رہنماانکے بھائی محمد زبیر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے کہا جوپوچھ رہے ہیں "اچانک"معیشت کی رفتار کیسے تیز ہوگئی، ان کے لئے عرض ہے کہ تین اپریل 2019 کو ہی بتادیا تھا کہ دو سال لگیں گے، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے۔
اس کے جواب میں ن لیگ کے محمد زبیر بولے کہ ایک منٹ کے لئے اسد عمر کی بات مان بھی لیں تو مسئلہ ان کے کپتان کا ہے جس نے اسد عمر کوفوری تبدیل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ۔۔ ترین گروپ کا سخت موقف سامنے آ گیا