عوام نے پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کو مسترد کردیا۔ عثمان بزدار

May 29, 2021 | 19:02:PM
عوام نے پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کو مسترد کردیا۔ عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا، پاکستان کے وسائل لوٹنے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ قوم ڈرامہ باز سیاستدانوں کی رگ رگ سے واقف ہے،یہ عناصر سارا زور این آر او کیلئے لگا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی اےم ناکام اتحاد اور نااہل سیاستدانوں کا اکٹھ ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں کو لانگ مارچ کی جرا¿ت ہوئی نہ استعفے دینے کی اور یہ کوئی تحریک چلانے کا حوصلہ اور ہمت بھی نہیں رکھتے۔ انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ عناصر رہنما نہیں بلکہ راہزنوں کا ٹولہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر اسد عمر اور انکے بھائی محمد زبیر ایک بار پھر آمنے سامنے