مولانا یاد رکھیں ۔ جعلی خادم اعلیٰ ان سے ہاتھ کرینگے۔ فردوس عاشق

May 29, 2021 | 19:26:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجی ایک دوسرے کو سرعام دھوکہ دے رہے ہیں، جعلی خادم اعلیٰ اپنے گھسے پٹے بیانیے کا چورن بیچنا چاہتے ہیں جو نہیں بکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے،آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا۔ اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک محدود رہے گا۔ پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلے گا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ جعلی راجکماری اپنی علیحدہ ڈگڈگی بجا رہی ہیں۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں۔ عقل سے عاری اپوزیشن نے پہلے بھی نان ایشوپر سیاست چمکاکراپنی جگ ہنسائی کرائی۔ پی ڈی ایم کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے۔ کاغذی شیر گیدڑوں سے بھی بزدل نکلے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام لٹیروں اور چوروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ رسوائی اورشرمندگی اپوزیشن عناصر کا مقدر ہے اوررہے گی۔ ہوس اقتدار میں اندھی پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں انتشار ہے۔ مولانا یاد رکھیں کہ جعلی راجکماری،جعلی شہزادے کے بعد ان سے جعلی خادم اعلیٰ ہاتھ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر اسد عمر اور انکے بھائی محمد زبیر ایک بار پھر آمنے سامنے

مزیدخبریں