کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار کورونا کا شکار ہو کر گزشتہ دو مہینوں سے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھیں۔
ڈاکٹر عالیہ مختیار نے 1994 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 68 جبکہ ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
یاد رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,113,39 ہوگئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 916,239 ہوگئی ہےاورکوروناوبا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410 ، پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، اسلام آباد میں 81 ہزار 007، بلوچستان میں 25 ہزار 001 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 836,702 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ میرا کی والدہ پر بھی سنگین الزام لگ گیا