امتحانات نامنظور۔۔ طلبا سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان کے بعد طلبا کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی۔ اسلام آباد جانے والے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طلبا نے حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے فیض آباد کے مقام پر احتجاج کیا۔طلبا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر۔ طلبا کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیئے جائیں۔
طلبا نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمز بھی بند رہی،درسگاہیں بند ہونے سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے۔وفاقی اور صوبائی وزرا تعلیم کرونا وائرس کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کالجز کھولنے کا اعلان۔۔کونسے دو اضلاع میں کالج نہیں کھلیں گے ؟