(24 نیوز)مرغیوں کا گوشت کھانے والے ہوجائیں خبردار،مرغیوں میں ایک نئے مہلک وائرس کے پائے جانے کاانکشاف ہواہے جس کی وجہ سے ان کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ان کاگوشت کھانے والوں کی زندگی بھی متاثرہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلرگوشت کی قیمتوں میں اچانک کمی پر اس کی قوت خرید میں اضافہ ہوگیا مگر اس کا گوشت کھانے والے پرہیز کریں کیونکہ مرغیوں میں ایک نئے مہلک وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں مرغیاں مرنے لگیں ہیں، مرغیاں مہلک وائرس ’ایڈینو‘ کا شکار ہونے لگیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرغیوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں پائے جانے والے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نئے وائرس سے روزانہ 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں،مزید تحقیق کرتے ہوئے یونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب کا کہناتھا کہ رانی کھیت اور انفلوئنزا کے بعد ایڈینو وائرس مرغیوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے، یہ وائرس مرغیوں کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر مو¿ثر ہو گئی ہے۔
پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں اور صرف 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں،وائرس سے مرغیوں کے مرنے کی وجہ سے بھی ان کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بالآخر ریکارڈ کمی دی گئی ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپے سستاہوگیا جس کے بعدشہرمیں مرغی کا گوشت335روپے کلومقرر کیا گیا ہے،زندہ مرغی کی قیمت میں 46روپے کمی کے ساتھ 231روپے کلو مقرر جبکہ انڈے1روپے کمی کے بعد147روپے درجن ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چکن میں کورونا موجود ہے۔۔؟ فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا