(24نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید کم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے یہ صرف بچے تھے۔اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد پر بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے ،اسرائیل پر راکٹ باری سے 2 بچے جان سے گئے۔
نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔اخبار کے مطابق جنگ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھے کچھ آرٹسٹ اورکچھ کے دلوں میں لیڈربننے کی خواہش تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔۔فضل الرحمان، احتجاجی جلسوں کا اعلان
نیو یارک ٹائمز کا غزہ جنگ میں شہید بچوں کو خراج عقیدت۔۔ تصاویر صفحہ اول پر شائع کیں
May 29, 2021 | 20:29:PM