شہری ہو جائیں محتاط ۔۔ ٹریفک پولیس چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سرگرم۔جگہ جگہ ناکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹریفک پولیس پنجاب دو ماہ میں ایک ارب تینتیس کروڑکے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سرگرم، جگہ جگہ ناکے لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے ایک ارب تینتیس کروڑ کے چالانوں کا ہدف پورا ہونے تک چالان نہیں رکیں گے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے ٹریفک پولیس کو تین ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کرنے کا ہدف دیا تھا۔
ماہ اپریل تک ٹریفک پولیس نے دو ارب سولہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کے چالان کئے،صرف لاہور پولیس ابتک اٹھہتر کروڑ روپے کے چالان کر چکی ہے۔
بقیہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آئندہ مالی سال سے پہلے چالان مکمل کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ٹھان لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات نامنظور۔۔ طلبا سڑکوں پر نکل آئے