زلفی بخاری دبئی چلے گئے 

May 29, 2021 | 20:41:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی چلے گئے۔
زلفی بخاری سمیت چاروں افراد خصوصی طیارے پر صبح پانچ بجے دبئی روانہ ہوئے ،رنگ روڈ الائنمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے زلفی بخاری کے خاندان کو بھی فائدہ پہنچانے کا الزام عائد تھا۔
رنگ روڈ الائنمنٹ تبدیلی میں نام آنے پر زلفی بخاری نے معاون خصوصی کے عہدہ سے استعفا دے دیا تھا،زلفی بخاری کے ہمراہ ظفر اکرام،فخر عالم اور عمران سعید بھی دبئی روانہ ہوئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔۔فضل الرحمان، احتجاجی جلسوں کا اعلان

مزیدخبریں