امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین کیسے کورونا میں مبتلا ہوئیں؟ خود ہی بتا دیا

May 29, 2021 | 22:23:PM

(24 نیوز)معروف امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے بتادیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا کیسے ہوئیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کم کارڈیشین نے بتایا کہ ان کا بیٹا سب سے پہلے کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد فیملی کے دیگر افراد میں وائرس پھیلا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے سینٹ کے سکول میں ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اسی بچے سے میرے بیٹے کو بھی بیماری لگی۔بیٹے کی دیکھ بھال کے دوران کچھ دن بعد مجھ میں بھی علامات ظاہر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل

مزیدخبریں