40 ہزار والے انعامی بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

May 29, 2021 | 22:49:PM
 40 ہزار والے انعامی بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کیلئے چالیس ہزار والے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پرائز بانڈ کی مدت میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 40 اور 25 ہزار والے بانڈ کے حامل افراد 30 ستمبر تک بانڈ کیش کراسکتے ہیں۔
چالیس ہزار اور پچیس ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار والے بانڈز ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ چالیس ہزار والے بانڈ کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہوجائے گی۔ یہ اقدام کالے دھن سے بانڈز کی خریداری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے 7 اور 15 ہزار پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، فیصلے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے 7 ہزار پرائز بانڈ ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا جب کہ 15 ہزار والے پرائز بانڈ کو 30 جون تک کیش کروایا جاسکے گا، یکم جولائی سے 15 ہزار والا انعامی بانڈ ردی کا کاغذ تصور کیا جائے گا اور ان بانڈز کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کی اعلان