نذیر چوہان پر مقدمہ۔۔ ترین گروپ نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے رکن اسمبلی نذیر چوہان پر مقدمے کے اندراج کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس 31مئی (پیر ) طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کےخلاف مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے 31 مئی کو ہونے والے اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کی اعلان