اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی جاری رکھی جائے گی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
وزارت خزانہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بقاجات کی بھی کلیئرنس کرے گی۔ ملکی ضروریات کے مطابق چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی درآمد کی اجازت دی گئی۔ای سی سی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی تمام پورٹ فولیو پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ا ور وفاقی حکومت میں ٹھن گئی