(ویب ڈیسک)اداکارہ مشی خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ 'بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراو¿ اور آج ہی کراو¿، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں'۔
اداکارہ نے کہا کہ 'آپ کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا،جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کیلئے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟'مشی خان کا کہنا تھا کہ 'آپ اپنی دھمکیاں اپنے پاس رکھیں، مجھے آپ جیسے لوگوں کو اچھا جواب دینا آتا ہے۔'
واضح رہے کہ ریحام خان اور عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عامر لیاقت نے مشی خان کے حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا کہ 'یہ کیمرے میں کس نے منہ دیا ہوا ہے؟'
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر