دھمکی اور ڈکٹیشن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے:وزیر اطلاعات

May 29, 2022 | 10:24:AM
دھمکی اور ڈکٹیشن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے:وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف آپ پر بِکے جانے کا الزام لگا رہا ہے، عمران خان کان کھول کر سن لیں، دھمکی اور ڈکٹیشن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کو دھمکی دیتے ہیں، اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ، یہ کون سا رویہ ہے؟۔ الیکشن اگست 2023 میں ہی ہوں گے۔