ایک پراکتفا کریں: زائد شادیاں کرنیوالے ۔۔۔۔۔ معروف سکالر نے بڑا بیان دے دیا

May 29, 2022 | 10:32:AM

 (ویب ڈیسک) مصر کی عالمی شہرت یافتہ درس گاہ جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے خبردار کیا کہ مرد ایک بیوی پر اکتفا کریں کیوں کہ اکثر دوسری شادی، بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت میں ایک چینل کو انٹرویو میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ ایک سے زائد شادی سے متعلق آیات کو اس کے حقیقی تناظر میں انتہائی تدبر کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

 ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی آزادی نہیں البتہ صرف ٹھوس وجوہات پر ہی مشروط اجازت دی سکتی ہے۔

 تاہم انھوں نے یہ وضاحت بھی دی کہ دوسری شادی کرنا شرعی حق ہے، نہ تو میں اسے حرام قرار دے رہا ہوں اور نہ پابندی عائد کرنا چاہ رہا ہوں تاہم اس شرعی حق کو غلط انداز میں استعمال کرنے کے شدید خلاف ہوں۔

 شیخ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسری شادی اکثر بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں اس لیے ایک سے زائد شادی کے شرعی حق کے غلط استعمال کے حق کو روکنا ہوگا۔

مزیدخبریں