شہباز حکومت کو ایک ووٹ کی اکثریت، کوئی طاقت انکو گھر جانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسافر طیارہ لاپتہ
سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرپٹ لوگ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگا کر کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، ان میں ملک کی تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 29, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سے چلانا سیاسی پارٹیوں کے بس میں نہیں، عوام پر مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے یہ حکومت عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکتی۔
سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔