3 بہنوں کی بچوں سمیت خود کشی۔ واٹس ایپ سٹیٹس بھی سامنے آ گیا۔دل دہلا دینے والی خبر

May 29, 2022 | 13:19:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان میں شادی کرکے آنے والی 3 بہنوں نے سسرال والوں کے تشدد سے تنگ آ کر بچوں سمیت  زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں چھاپیا میں پیش  جس  نے سب کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ،پولیس نے گاؤں کے کنویں سے تینوں بہنوں اور دو بچوں کی لاشوں کو نکال لیاہے ۔ خواتین کو لاپتا ہونے کے 4 دن کے بعد تلا ش کیا گیا۔ایک بچے کی عمر 4سال تھی جبکہ دوسرا بچہ صرف 27 دنوں کا تھا ، خودکشی کا اقدام اٹھانے والی تین بہنوں میں سے 2حاملہ بھی تھیں ۔خاتون کلو مینا کی عمر 25 سال ، ممتا 23 سال اور کملیش کی عمر 20 سال تھی ۔

یہ بھی پڑھیںشادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل

خواتین کے اہل خانہ کا کہناہے کہ سسرال والے ان کی بیٹیوں کو جہیز نہ لانے پر طعنے دیتے اور مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ تینوں بہنوں کی کزن ہیمراج مینا نے بتایا کہ میری بہنوں کو مسلسل جہیز کے نام پر تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ، جب 25 مئی کو وہ لاپتا ہوئیں تو ہم نے ان کو ڈھونڈنے کی بہت کوششیں کیں ، ہم نے تھانے میں شکایت بھی درج کروائی جبکہ خواتین کی مخصوص ہیلپ لائن سے بھی مدد طلب کی لیکن کوئی بھی ہماری مدد کیلئے سنجیدگی سے نہیں آیا ،تینوں بہنوں کی جانب سے کوئی آخری خط نہیں چھوڑ اگیاہے ۔

لڑکیوں کے فیملی ارکان نے ایک واٹس ایپ سٹیٹس شیئر کیاہے جو کہ سب سے چھوٹی بہن کملیش نے اپنے واٹس ایپ پر لگایا تھا  جس میں درج تھا کہ ” ہم جارہی ہیں ، خوش رہنے کیلئے ، ہماری موت کی وجہ ہمارے سسرال والے ہیں ، روز روز مرنے سے بہتر ہے ایک بار ہی جان دیدی جائے ، اس لیے ہم انے ایک ساتھ مرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ ہم اگلے جہان میں بھی ایک ساتھ ہی ہوں گی ، ہم خود کشی نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمارے سسرال والوں نے ہمیں مجبور کر دیاہے ، ہماری موت کا ذمہ دار ہمارے والدین کو نہ ٹھہرایا جائے ۔“

پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ خواتین کے شوہروں اور سسرال والوں کے خلاف درج کر لیا گیاہے  جس میں ظلم اور تشدد کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ، اب جہیز کی دفعات بھی مقدمے میں لگائی جائیں گی ۔

مزیدخبریں