آڈیو ٹیپ نےعمران خان کے دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا۔وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس، انہوں نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔
حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ اپنے دعووں کے برعکس، انہوں نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 29, 2022
خیال رہےکہ گزشتہ پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد مسلم خاتون نے برطانیہ میں بڑا عہدہ حاصل کر لیا