دھمکیاں دینے والے اب واسطے دے رہے ہیں: رانا ثناء اللہ

May 29, 2022 | 14:14:PM
دھمکیاں دینے والے اب واسطے دے رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
کیپشن: رانا ثناء اللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی،دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے والا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔

باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔