لانگ مارچ کی تیاریاں جاری.جون میں کیا ہوگا۔۔؟ پرویز الہیٰ نے خبر دار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،حکومت آج گری یا کل گری،انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اہم فیصلہ۔بڑی پابندی ختم کر دی
موجودہ حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں،جعلی حکمران ہر وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ روکا جا سکے،جھوٹے مقدمات درج کروانے سے لانگ مارچ کی تیاریوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،عوام کےساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتماد نہیں،حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔