لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد: چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کےخلاف پولیس کے وحشت ناک پرتشدد کارروائیوں پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سنگین نوٹس لیا ہے۔
یہ خبر بپڑھیں:لانگ مارچ کی تیاریاں جاری.جون میں کیا ہوگا۔۔؟ پرویز الہیٰ نے خبر دار کر دیا
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کےخلاف وحشت ناک پرتشدد کارروائیاں کرنے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پولیس کی بربریت کا سنگین نوٹس لے لیا، چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے 31 مئی کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
یہ خبر پڑھیں:دھمکیاں دینے والے اب واسطے دے رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا گیا جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔