منحرف ارکان کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہوگیا، فواد چودھری

May 29, 2022 | 17:38:PM
فواد چودھری ، میڈیا ٹاک
کیپشن: فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اس وقت شدید انتظامی بحران ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آئین کے تحت چلتی ہیں،تمام اداروں کو آئین کے مطابق فیصلے دینے چاہئیں، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ رکھنے کیلئے آئین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخاب کا یک طرفہ اعلان کر دیا،حمزہ شہباز کو مسلط رکھنے کے اقدام پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بحران شدت اختیار گیا، 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری