پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبورا کرنا پڑا، وزیراعظم

May 29, 2022 | 18:21:PM
شہبازشریف ، خطاب
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ کیلئے الگ الیکٹرک کمپنی کا اعلان کر دیا،وزیراعظم نے مانسہرہ کیلئے1ارب روپے پیکج کا بھی اعلان کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مانسہر ہ میں میڈیکل کالج بنانے کا بھی اعلان کیا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹافراہم کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اپنے صوبے میں عوام کو سستاآٹا فراہم کریں۔ان کا کہناتھا کہ آج موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کس طرح نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے محنت کی،سی پیک کے تحت عظیم منصوبے نواز شریف کے دور میں بنے ،ہزارہ موٹروے پر سفر کرتے وقت ہر طرف ہر پہلو پر نواز شریف کو یاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخواکے عوام نے انتشاراورفتنے پرمبنی لانگ مارچ کو مستردکیا،مریم نواز