معروف گلوکارسدھو موسے والا قتل

May 29, 2022 | 19:50:PM

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والاکوبھارتی پنجاب کے ضلع مانسامیں قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلورکو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاو¿ں جواہر کے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ،یہ واقعہ پنجاب کی جانب سے سدھو موسے والا کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ گزشتہ روز پنجاب کی ریاستی حکومت نے گلوکار کی سیکیورٹی ہٹادی تھی۔
حملہ آوروں نے اس وقت حملہ کیا جب سدھو موسے والا اور ان کے دو دوست جیپ میں پنجاب کے گاوں جواہر کے جا رہے تھے۔28 سالہ نوجوان شوبھدیپ سنگھ سدھوجو سدھو موسے والا کے نام سے مشہور تھے ان کا تعلق پنجاب کے علاقے ،مانسا کے نواحی گاوں موسے والا سے تھا آنجہانی نے گزشتہ چند سالوں میں کئی سپر ہٹ گانے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا عائزہ خان نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا ؟ حیران کن پوسٹ سامنے آگئی

مزیدخبریں