پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ،وزیرخزانہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی سیٹ ارکان کی خالی نشستیں ، تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا