رواں سال گروتھ 6 فیصد ہو گی، شوکت ترین 

May 29, 2022 | 21:21:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر پی ٹی آئی شوکت ترین کاکہناہے کہ ادارہ شماریات ، نیشنل اکاﺅنٹس کمیٹی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں، رواں سال کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 4 فیصد سے کم ہی رہے گا،معاشی اعشاریے سامنے ہیں آگے پیچھے کرنے سے کام نہیں چلے گا،حقیقت سب کے سامنے ہے رواں سال گروتھ 6 فیصد ہو گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ ڈالر درآمدات میں اضافے کی وجہ سے شارٹ نہیں ہوا،امپورٹ 4 آئٹمز کے سپر سائیکل سے بڑھی ہے،خام تیل، کھانے کا تیل اور کوئلہ کتنا مہنگا ہوا ہے کیا نہیں معلوم،انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکے حکومت نے بہت ظلم کیا ہے،ڈیڑھ ماہ میں انہوں نے پٹرول، ڈیزل پر 100 ارب سے کم سبسڈی دی،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا

مزیدخبریں