بلوچستان بلدیاتی انتخابات: آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا،آزاد امیدواروں نے ابتک ایک ہزار222 نشستیں حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق9 برس بعد بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا،آزاد امیدواروں نے ابتک ایک ہزار58 نشستیں حاصل کرلیں۔سیاسی جماعتوں میں اب تک جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے، ابتک کے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام 185 نشستوں پر کامیاب ہو گئی جبکہ حکمران بلوچستان عوامی پارٹی116 نشستیں حاصل کر سکی۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی نے 45 اور بی این پی نے 39 نشستیں جیتیں،پیپلزپارٹی 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکی،پی ٹی آئی کو بلوچستان میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، صرف17 نشستیں جیتیں، مسلم لیگ ن نے 16 نشستوں پر کامیابی سمیٹی،بی این پی عوامی گروپ نے 38 نشستیں حاصل کی ہیں ،پشتون خوامیب 80 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر آگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا