معروف بھارتی گلوکار لائیو کنسرٹ کے دوران چل بسے۔ ویڈیو بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار ایڈاوا بشیر لائیو کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر الاپپوزا میں مقامی میوزک بینڈ کی 50 سالگرہ کے موقع پر میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، کنسرٹ کے مہمان خصوصی معروف گلوکار ایڈاوا بشیر تھے۔تقریب کے دوران ایڈاوا بشیر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، وہ ماضی میں مقبول ہندی گانا ’مانا ہو تم بے حد حسین ’ گارہے تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے اور وہیں دم توڑ گئے۔ایڈاوا بشیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
78 سالہ ایڈاوا بشیر نے کیرالہ کی معروف ‘سواتی تھرونل سنگیت اکیڈمی’ سے موسیقی میں ڈگری حاصل کی تھی، انہوں نے کئی ہندی اور ملیالم فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت ان کے میوزک بینڈ کی وجہ سے ملی۔ وہ کئی برسوں تک آل کیرالہ میوزیشین اینڈ ٹیکنیشیئن ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی رہے۔
ایڈاوا بشیر کے انتقال پر ریاست کیرالہ کی سیاسی ، سماجی و شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایڈاوا بشیر کے پسماندگان میں دو بیوائیں رشیدہ، ریحانہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔
Singer Edava Basheer collapses on stage,dies pic.twitter.com/wxWbi2JTr0
— Bangla Hunt (@BanglaHunt) May 29, 2022
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل