عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پرویز الٰہی کا اہم بیان 

May 29, 2022 | 23:10:PM

(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ، حکومت آج یا کل گر جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور ہر غیر قانونی کام کررہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے، میں انہیں بتا دوں کہ رہنماو¿ں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے ، عمران خان

مزیدخبریں