‏حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیئے

May 29, 2023 | 00:35:AM

(24نیوز) حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار  کی گئی تمام خواتین کے کوائف جاری کر دیئے۔

وزیر اطلاعات عامر میر  نے بتایا کہ 9مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32  خواتین کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گرفتار 32 خواتین میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں۔ اس وقت 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے۔

 عامر میر نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔اسلام بھی ہمیں خواتین کی عزت اور احترام سیکھاتا ہے۔ خواتین سے بدسلوکی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔  

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن اسمبلی اور دو شہیدوں کے وارث اہم کھلاڑی نے بڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں