جی سی یو لاہور کے وفد کی جناح ہاؤس آمد، میجر شبیر شریف شہید کے مزار پرحاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ اور طلباء پر مشتمل وفد نے جناح ہاؤس کے تباہ شدہ حصوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 9 مئی کے دلسوز واقعات کی پُرزور مذمت کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قائد کی رہائشگاہ جو ہمارا قومی اثاثہ تھی اُسے شرپسندوں نے جلا دیا جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا۔
We paid homage to our martyrs for their sacrifices for our country, especially we remember the bravery of our alumnus, old Ravian, Major Shabbir Sharif Shaheed.
— Asghar Zaidi (@zaidia) May 27, 2023
We also paid visit to the Jinnah House, Lahore, and condemn in strongest terms the violence of 9 May 2023.
We also… pic.twitter.com/MiZKindbUI
ڈاکٹر اصغر زیدی نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ ’فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن ہے‘۔
یہ بھی پڑھیے: ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام، مریم نواز
انہوں نے اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس کے بعد اساتذہ اور طلباء پر مشتمل یہ وفد میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کے مزار پر بھی گیا جہاں وائس چانسلر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
خیال رہے کہ میجرشبیر شریف گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل سپوت تھے۔