مولانا طارق جمیل عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے ہنسی نہ روک سکے،ویڈیو وائرل

May 29, 2023 | 10:11:AM
مولانا طارق جمیل عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے ہنسی نہ روک سکے،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی ایسے بکھر رہی ہے جیسے ہوا چلنے سے خزاں کے پتے بکھرتے ہیں،روزانہ عمران خان کے ساتھی پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں ۔ایسے وقت میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جو قابل دید بھی اور مزاح سے بھر پور بھی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مولاناطارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل پاکستانی صحافی نے شیئر کی ہے،جس میں وہ اپنے پسندیدہ سیاسی رہنما عمران خان کو ایک مشورہ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ زور سے ہنستے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں۔

 
طارق جمیل اس ویڈیو میں اپنے خطاب کے دوران لوگوں کے سامنے بیٹھے ہیں اور ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمام پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان تین تین دن تبلیغ پر چلے جاؤ اور اپنے ہمراہ عمران خان کو بھی لے جاؤ، اس سے آپکو بہت فائدہ ہوگا۔
طارق جمیل ان تین جملوں کی ادائیگی کے بعد قہقہے لگاتے ہیں اور سامنے بیٹھے افراد کو ہنستے ہوئے دیکھتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طارق جمیل کافی عرصے سے عمران خان کی حمایت کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں اور ایک موقع پر تو انہیں عمران خان کی حمایت کی وجہ سے قوم سے معافی بھی مانگنی پڑ گئی تھی۔