9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کونقصان پہنچانے کے مقدمے میں پولیس نے دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
تھانہ کھڈیاں قصورمیں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیئے
تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشتگردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں، وکیل نے کہا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی گئیں ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔