’ڈرو مت،دبومت،تم حق پر ہو‘مراد سعید نے خفیہ مقام سے آڈیو پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید نے خفیہ مقام سے آڈیو پیغام جاری کردیا ۔کہتے ہیں کہ حب الوطنی کا درس دینے والے یہ لوگ کون ہیں؟
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔
میرے پاکستانیو!
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 28, 2023
یہ خدائ کے دعویدار ضرور ہیں، یہ خدا نہیں ہیں! یہ ہماری زندگیوں پہ مختار نہیں ہیں۔ یہ ہماری عزت و ذلت کے مختار نہیں ہیں۔ اگر ہماری زندگیاں نہ بھی کرسکیں۔ اس ملک کی تاریخ ان کے یہ بیانیے تاراج کرے گی۔ ڈرو مت۔ دبو مت۔ تم حق پر ہو!
pic.twitter.com/erZEKOlZhw
انہوں نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کےبعد سے مراد سعید روپوش ہیں۔