(ویب ڈیسک) ایک کے بعد دوسرا تیار ،نارووال حلقہ پی پی 49 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس اور کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں سجاد مہیس نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فوج اور فوجی ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن شر پسندوں نے ہمارے ان اداروں اور تنصیبات پر حملہ کیا انہیں سزا ملنی چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ دلخراش واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں، واقعات سے مجبور ہو کر پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور پی پی 49 کی ٹکٹ سے دستبردار ہوتا ہوں۔
واضح رہے کہ سجاد مہیس نے 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ایکشن لڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انتخابات،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
ادھرخیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی تحریک انصاف کے سابق رکن آغازخان گنڈا پور نے خاندان سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا،ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق ایم پی اے نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا لیکن 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا، آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔