عمران خان کا یو ٹرن، اپنا بیان سوشل میڈیا سے ہٹا دیا

May 29, 2023 | 16:45:PM

 (24نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹادیا۔

عمران خان نے آئل ڈیپو میں آتشزدگی، ٹینکر جلنے کو پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو قرار دے کر ٹوئٹ  کر دیا ،سابق وزیر اعظم عمران خان نےلگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، انکار پر ان کے ٹرک جلاکر تباہ کردیئے گئے، اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی ، بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے، پرانی تصویریں بھی لگائیں ، تاہم صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ کو  ڈیلیٹ کر دیا۔

یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا البتہ کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں

دوسری جانب  مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں حقیقت بتا دی ،ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے،19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی دہشت گردی اور  شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔

مزیدخبریں