(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہیلتھ سیکٹر کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کےلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کو نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی نئی عمارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبے منتقل کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی موجودہ نئی بلڈنگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی وارڈ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج ہے تو ملک ہے، تحریک انصاف کے چار رہنماﺅں کا پارٹی سے اظہار لاتعلقی