چینی شہر شنگھائی میں 100 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں گزشتہ 100 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی میں شیدید گرمی پڑ رہی ہے، مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ گرمی پڑنے کے باعث گزشتہ 100 سالہ گرمی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔ شنگھائی میں درجہ حرارت 36 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو کہ رواں ماہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات شنگھائی کے مطابق شہریوں کو موسم کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا یو ٹرن، اپنا بیان سوشل میڈیا سے ہٹا دیا
قبل ازیں 1876 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 1903، 1915 اور 2018 میں بھی اتبا ہی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سائنسدانوں کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے موسم شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث بہت سے ممالک میں ہیٹ ویوز چلنے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔ پچھلے چند دنوں میں جنوب مشرقی اور جنوب ایشیا کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی لگ بھگ 60 سالہ ریکارڈ توڑنے والی گرمی برداشت کرنا پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات؛ ترکیہ میں تاریخ رقم ہو گئی
چین کے علاوہ تھائی لینڈ کے شہر ٹاک (Tak) میں بھی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ماہ کے شروع میں ہی اقوام متحدہ کے ادارہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 5 سالوں کو انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ہونے سے متعلق انتباہ کیا جا چکا ہے کیونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج اور ایل نیںو کے امتزاج نے درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ ادارے نے مزید انتباہ دیا کہ 66 فیصد امکانات ہیں کہ 2023 سے 2027 کے دوران 1 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھے گا۔